لاہور (لاہورنامہ) قومی حتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے ایل ڈی اے سٹی کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور دیگر کے خلاف انکوائری بند کردی۔
نیب لاہور نے احد خان چیمہ، ندیم ضیا سمیت دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کے لئے احتساب عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے۔
نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ احد خان چیمہ سمیت دیگر کے خلاف لاہور بیورو نے انکوائری بند کردی ہے۔
ڈی جی نیب نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں انکوائری بند کرنے کی منظوری دی،
ایل ڈی اے سٹی نے تمام متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ احد چیمہ کو 21 فروری 2018 کو نیب لاہور نے گرفتار کیا تھا،
انہیں غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔