میرپورخاص (لاہورنامہ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روشن آباد میں ایل بی او ڈی کے قریب متاثرین برسات سے مکالمہ کیا ،
عوام میں گھل مل گئے شہریوں کے مسائل سنے ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شہری نے مکالمہ کیاکہ ہماری طویل عرصے سے خواہش تھی کہ آپ کی جھلک دیکھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں آپ کے درمیان ہوں، میں آپ کے مسائل حل کرنے آیا ہوں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوام کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا اور وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین کی شکایات سن کر فوری ازالے کے لئے وزیراعلی اور وزیرآب پاشی کو ہدایات کیں۔
بلاول بھٹو زر داری نے ہدایت کی کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کے علاقوں کی بحالی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
انہوں نے کہاکہ میں آپ کے درمیان آیا ہوں تاکہ آپ کے مسائل حل کرسکوں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست عوامی سیاست ہے،
میں آپ کو اس قومی آفت میں تنہا نہیں چھوڑوں گا،۔