اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنر ل احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیس ستمبر کو تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی میں اکھٹی ہونگی ۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،
ہر جمہوری اور آئینی راستہ کو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسیاں ملک کو کمزور کررہی ہیں۔
ان سے جلد جان چھڑوانی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے کشمیریوں پر آج بھارت نے ظلم وستم کی پہاڑ توڑ دئیے۔