ڈاکٹر طاہر حیات

ڈاکٹر طاہر حیات کو ملکی خدمات پر صدارتی تمغہ براے حسن کارکردگی دیا گیا

لاہور (لاہورنامہ) دیامر باشاڈیم کے چیف ایگزیکٹو اور نیسپاک کے گزشتہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنگ ڈاکٹر طاہر محمود حیا ت کو ملکی خدمات کے صلہ میں صدارتی اعزاز براے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ہے۔

یہ سول اعزاز لاہور میں منعقد ایک تقریب میں گورنر پنجاب نے دیا۔

ڈاکٹر طا ہرحیا ت ہر لحاظ سے نمایاں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہیں ۔

اپنے تیس سال سے زائد کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف قومی اہمیت کے منصوبوں پر گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ پیشہ ورانہ خدمات انجینیئرنگ کےمختلف شعبہ جات جیسے ڈیمز، زمینی کٹاو اور دیگر آفات سے بچاو کی احتیاطی تدابیر مرتب کرنے میں فراہم کی گئیں ۔

پاکستان میں ڈاکٹر طا ہرحیا ت نے اہم قومی منصوبوں جیسے فاٹا کے علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کوئک امپیکٹ پراجیکٹ، نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ، منگلہ ڈیم ریزنگ پراجیکٹ، غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، ہٹیاں بالا لینڈ سلائیڈ ڈیم اور عطا آباد لینڈ سلائیڈ ڈیم پر خدمات سرانجام دیں ہیں۔

جب بھی پاکستان کو شعبہ انجینیئرنگ میں کسی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا ڈاکٹر طا ہر نے
بطور ماہر انجینیئر آفات سے بچاو اور دیگر بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کے عزم اور پاکستان کے لیے خدمات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے خطرناک اور مشکل حالات میں شمالی و جنوبی وزیرستان اور سوات میں ترقیاتی منصوبوں پر خدمات سرانجام دیں ۔

ان علاقوں میں ڈاکٹر طا ہرحیا ت اور ان کی ٹیم گزشتہ کئی سالوں سے ثابت قدمی سے کام کر رہے ہیں۔ ان دنوں ڈاکٹر طاہر 4500 میگا واٹ ڈیامر باشا ڈیم کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیںَ

ڈاکٹر طا ہرحیا ت بھرپور تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئرکے حامل ہیں۔

ان کی 15سے زیادہ پبلیکیشنز ملکی اور غیر ملکی کانفرنسوں اورجرائد میں چھپ چکی ہیں ۔