لاہور(لاہورنامہ) مشیروزاعلیٰ پنجاب برائے سیاحت آصف محمود اور ڈی جی پی ایچ اے احمد قریشی نے داتا دربار کا دورہ کیا اور داتا دربار اور اس کے اطراف کی مزید خوبصورتی کیلئے افسران کو ہدایات جاری کیں ۔
اس موقع پر ڈائریکٹرز ہارٹیکلچر پی ایچ اے علی شاہ نواز ، فرحت عباس شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
مشیروزاعلیٰ پنجاب برائے سیاحت آصف محمود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی احکامات کے مطابق داتا دربار کی سیکورٹی، خوبصورتی اور لوگوں کی سہولیات کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں.
اور درتا دربار سمیت شہر بھر میں تمام تاریخی مقامات کی دیکھ بھال اور مرمت کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے لاہور جواد احمد قریشی نے کہا ہے کہ داتا دربار کے احاطے اور دربار کے اطراف میں تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کردیا جائے گا .
اور داتا دبار کی مزید خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے کے افسران جلد جلد حکمت عملی کے ساتھ کام سرانجام دے گے ۔