دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط

پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تعاون کے فروغ کا متمنی ہے

ماسکو (لاہورنامہ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،

پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے ،

پاکستان شروع سے افغانستان میں بدامنی کے خاتمے اور مفاہمتی عمل پر مبنی مذاکرات کا حامی رہا ہے،

خطے میں دیرپا قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے، بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے ۔

پاکستان روس
پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تعاون کے فروغ کا متمنی ہے

جمعرات کو ماسکو میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات، کورونا وبائی صورتحال ،اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں اب تک ہونیوالی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

پاکستان شروع سے افغانستان میں بدامنی کے خاتمے اور دیرپا امن کے حصول کیلئے افغان قیادت میں، افغانوں کو قبول مفاہمتی عمل پر مبنی مذاکرات کا حامی رہا ہے ۔

وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو بدلنے کی مذموم کوشش کی ہے ،

دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

سب نے چین کی طرف سے کرونا وبا کے دوران تکنیکی معاونت کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا ،سب نے روس کو کرونا ویکسین کی تیاری پر مبارکباد دی روس نے نہ صرف ویکسین تیار کی بلکہ اسکی رجسٹریشن بھی ہوچکی ہے ،

تمام ممبر ممالک کا یہ متفقہ خیال تھا کہ اس ویکسین کی فراہمی میں تجارتی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلاح عامہ کیلئے بروئے کار لایا جائے،اجلاس میں،