بیگم کلثوم نواز

بیگم کلثوم نواز نے شفیق ماں اور غمگسار بیوی کے طور پر تاریخی کردار ادا کیا، شہباز شریف

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے ایک شفیق ماں، قابل فخر بہن، سعادت مند بیٹی اور غم گسار بیوی کے طور پر تاریخی کردار ادا کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز جمہوریت کی جرات مند پکار اور آمریت کے خلاف عوام کی للکار ثابت ہوئیں ،

اپنی جرات و بہادری اور فہم وبصیرت سے انہیں قومی تاریخ میں منفرد مقام حاصل ہوا ،

سیاست سے عملی طور پر دور رہنے والی بیگم کلثوم نواز مشکل کی گھڑی میں بہادری سے عوام میں آئیں اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری عظیم بہن ایک ایسے وقت سفر آخرت پر روانہ ہوئیں جب ان کے شوہر محمد نواز شریف اور بیٹی مریم ناحق قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبور تھے ،

بیگم کلثوم نواز نے اپنے کردار اور عمل سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں احترام اور عزت پائی ،

قرآن پاک کے ساتھ ساتھ اردو ادب اور شاعری کے ساتھ ان کا خصوصی لگا ئوان کی گفتگو اور شخصیت کا حصہ رہا،یہ غم اور افسوس ہمیشہ رہے گا.

کہ کٹھور دل کم ظرف سیاسی مخالفین نے ایک عظیم، عبادت گزار اور صابر بہن کی جان لیوا بیماری کو بھی سیاست کا نشانہ بنایا ،

اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو صبر جمیل دے۔