لاہور (لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت آج فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا،
جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ڈاکٹرابرار،پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ اعجاز اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران مدراینڈچائلڈ ہسپتال پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وائس چانسلر،چیف آرکیٹیکٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرنے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کیلئے نئے بننے والے سویمنگ پول کو بھی دیکھا۔
مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر میں تمام متعلقہ محکمہ جات بہت محنت کررہے ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لاہور کے علاوہ باقی مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی پیش رفت کوبھی مانیٹرکیاجارہاہے۔
مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں میں ماں اور بچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام ترجدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مدراینڈچائلڈ ہسپتال اپنی نوعیت کا منفرد ہسپتال ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے خصوصی طورپر مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیرکیلئے فنڈزکی منظوری دی ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرکے ماں اور بچہ کی صحت کویقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم کو ملاقات میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی پیش رفت کی تفصیلات پیش کیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی جلدتعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔