میاں اسلم اقبال

عمران خان نے ترقی یافتہ، روشن اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی، میاں اسلم اقبال

لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں،

کھلی کچہری لگائی اور لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔

صوبائی وزیر نے عالی سٹریٹ کے رہائشیوں کو سوئی گیس کے ڈیمانڈ نوٹس بھی دیئے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت عبادت ہے اور سیاست کو خدمت خلق کا ذریعہ سمجھتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے اور ہمارا ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے ۔

پرامن، خوش حال اور کرپشن سے پاک نیا پاکستان ہماری منزل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اس منزل کو پانے کیلئے بے پناہ محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ملک کی تیزرفتار ترقی سے خائف مخالفین ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں ،

قومی وسائل سے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

سابق کرپٹ حکمرانوں نے کرپشن، اقرباء پروری کے فروغ اور میرٹ کی پامالی کرکے غریبوں کے حقوق چھینے ۔

عوام نے دو سال قبل ہونے والے انتخابات میں جھوٹ، منافقت اور لوٹ مارکی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہوسکتی مخالفین کی تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوام کی فلاح کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔

عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے بے مثال فلاحی پروگرام کامیابی سے جاری ہیںـ