لاہور (لاہورنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں بلدیاتی انتخابات، پارٹی الیکشن، تنظیم سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار نے انٹراپارٹی الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں نچلی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک اور گھر گھر جا کر ہمارے دور میں کی گئی عوامی خدمات کو اجاگر کیا جائے۔