کوئٹہ (لاہورنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبہ میں جنوبی بلوچستان و مکران ڈویژن کو خصوصی طور پر اہمیت حاصل ہے .
حکومت نہ صرف گوادر کی ترقی بلکہ وہاں کے عوام ،مچھیروں کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اور دیرپا اقدامات کرنے جا رہی ہے ۔
یہ بات انہوں نے گوادر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور اعلیٰ حکام بھی انکے ہمراہ تھے،
وفد نے گوادر کا دورہ کیا اور سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انھوں نے گوادر پورٹ اور بزنس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وہ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر جنوبی بلوچستان کا دورہ کررہے ہیں.
ماضی میں جنوبی بلوچستان کی تعمیر وترقی کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے اور سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبہ میں جنوبی بلوچستان و مکران ڈویژن کو خصوصی طور پر اہمیت حاصل ہے.
حکومت نہ صرف گوادر کی ترقی بلکہ وہاں کے عوام ،مچھیروں کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اور دیرپا اقدامات کرنے جا رہی ہے .
اور گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے علاوہ گوادر میں بجلی ،پانی جیسے اہم بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی.
انہوں نے کہا کہ گوادر کے بغیر سی پیک کا تصور نامکمل ہے اس موقع پر مہمانوں کو ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے سوہینرز تقسیم کئے گئے.