وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا میلسی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں اورمیلسی سائفن سے نئی نہر بنانے کا اعلان

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے میلسی کے علاقے فدہ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میلسی میرا گھر ہے.

لاہور میں میلسی اور پسماندہ اضلاع کے لوگوں کا وکیل ہوں-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا میلسی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں اورمیلسی سائفن سے نئی نہر بنانے کا اعلان

جنوبی پنجاب کو دوسروں کے برابر فنڈز دیں گے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میلسی تحصیل کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں اورمیلسی سائفن سے میلسی کے لئے 150کیوسک گنجائش کی نئی نہر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلع وہاڑی کو لوکل گورنمنٹ فنڈز میں سے 50کروڑروپے کے فنڈز دئیے جائیں گے-

سائفن سے نئی نہر بنانے کا اعلان
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا میلسی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں اورمیلسی سائفن سے نئی نہر بنانے کا اعلان

میلسی میں سیوریج سکیم کی تکمیل کے لئے 8کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے-

ٹبہ سلطان پور میں ٹراما سنٹر بنایاجائے گا- میلسی میں ٹیکنیکل کالج قائم کیاجائے گا-

میلسی کی بیوٹیفکیشن،ہیلتھ او رسڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے خصوصی گرانٹ دی جائے گی-

میلسی کی بار کونسل اور پریس کلب کی معاونت بھی کریں گے-میلسی میں عوام کی سہولت کیلئے انڈر پاس بنایا جائے گا-انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا،ان کی خدمت ہمارا فرض ہے –

پسماندہ علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے -میلسی کے علاقے ٹبہ سلطا ن پور میں سوا ارب روپ کی لاگت سے دانش سکول بنایا گیاہے –

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرائیکی میں تقریر کی -جلسہ گاہ میں پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا پر جوش استقبال کیا گیا -جلسہ گاہ سے واپسی پر وکلاء او رپی ٹی آئی کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں –

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہاکہ میلسی آمد پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں -میلسی نے عمران خان کی آواز پرہمیشہ لبیک کہا ہے-

سردار عثمان بزدار پر یقین ہے میلسی کے مسائل ضرور حل ہوں گے – میلسی کے لوگ پی ٹی آئی سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں – اراکین اسمبلی، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز، مقامی عہدیدار، کارکنوں او رلوگوں کی بہت بڑی تعدادجلسہ گاہ میں موجود تھی-