لاہور(لاہورنامہ) محکمہ صحت پنجاب اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے چیئرنگ کراس اور مینارپاکستان پر چراغاں کیا گیا۔
لاہورکی تاریخی یادگاروں کو روشن کرنے کا بنیادی مقصدعوام میں ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کی اہمیت کو اجاگرکرناہے۔
دونوں یادگاروں کو اورنج رنگ کی روشنی سے سجایاگیاہے۔
دونوں تاریخی یادگاریں خوبصورت منظرپیش کررہی ہیں۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینارمنعقدکیاگیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیمینارمیں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔