پیر نور الحق قادری

قیام پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کا ایک بڑا کرادر تھا، پیر نور الحق قادری

لاہور (لاہورنامہ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذا ہب ہم آھنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہےکہ قیام پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کا ایک بڑا کرادر تھا علماء نے یہ نہیں پوچھا تھا کہ قائد اعظم سنی ہے یا شیعہ.

آج بھی ہمیں تعمیر پا کستان کے لیے اسی جذبے کی ضرورت ہے .

اس وقت پاکستان کو دو بڑے مسائل درپیش ہیں ایک بین المذاہب ہم آہنگی اور دوسرا بین المسالک ہم آہنگی۔

مجھے عجیب لگتاجب کسی مندر یا گردوارہ سے اسلام کو خطرہ ہوجاتا ہے.

کیا اسلام کی جڑیں اتنی کمزور ہیں کہ مندر یا گردوارہ بننے سے اسلام کو خطرہ لاحق ہوجائے گا.

پاکستان کو نظر یاتی اساس سے کو ئی نہیں ہٹا سکتا .

ہم میں ایک مذہب کا رشتہ ہے اور دوسرا انسانیت کا رشتہ ہے.

آئین پاکستان مذھبی آزادیوں کی پاسداری کا حکم دیتا ہے۔

مذہب اور انسانیت کے رشتے سے سب بھائی بھائی ہیں ہمارا تیسرا رشتہ پاکستانیت کا ہے.

پاکستان ہندو،مسلم، سکھ اور عیسائی سب کا ہے ۔

ہمارامشرق اور مغرب سے موازنہ کریں کہ وہ اقلیتوں کو کتنے حقوق دئیے ہیں۔

مشکل وقت ضرور ہے لیکن ہم اس سے نکل جائیں گے۔

وہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف مذہبی امور ونگ کی طرف سے منعقدہ سیمینار "تعمیر پاکستان میں مذہبی رہنما وں کا کردار” کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔

تقر یب سے پیر سید حبیب عرفانی ، اعجاز احمد چوھدری ، پروفیسر محمود غزنوی و دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذا ہب ہم آھنگی پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ملک کو ایک سازش کے تحت اسی اور نوے کی دہائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سنی شیعہ کارڈ کے زریعے اختلاف کو ہوا دی جا رہی ہے اس اختلاف نے بہت سے مسلم ممالک کو تباہ کیا ہے ۔

ہم اب اس کارڈ کو استعمال نہیں ہو نے دیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف تمام شہر یوں کو برابر کے حقوق دلانے کیلئے کوشاں ہے۔

پاک فوج نے مذہبی منافرت لسانیت اور قومیت پرستی کے خاتمہ کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ان کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے.

جو کوئی سازش کرے گا وہ امریکا بھاگا ہو یا لندن اس کو واپس لاکر سزا دیں گے۔

عمران خان نے صرف مظلومیت کی بنیاد پر فلسطین کا ساتھ دیا ہے.

عمران خان نے عرب ممالک کو اس کشمکش سے نکالا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں۔

عرب ممالک عمران خان کے فلسطین کے بارے میں واضع موقف کی وجہ سے کشمکش سے باہر نکلے۔

پاکستان کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے۔

پاکستان سو سال تک زندہ رہنے والا ملک نہیں یہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا.