ووٹ کو عزت دو

ووٹ کو عزت دو ،نواز شریف کا ٹوئٹر پر پہلا ٹوئٹ

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کائونٹ بنالیا ہے.

اور پہلی ٹوئٹ میں ”ووٹ کو عزت دو ” لکھا ہے ۔

مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس پیغام کو ری ٹوئٹ بھی کیا گیا .

اس حوالے سے مریم نواز نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے۔

مریم نے کہا کہ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میاں نواز شریف نے پاکستانی عوام کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی میزبانی میں(آج) اتوار کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) اسلام آباد میں ہوگی۔

اے پی سی میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے .

اور ممکنہ طور پر دونوں رہنما خطاب بھی کریں گے.

جسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔