ڈاکٹر شاہد صدیق

ٹانگہ پار ٹیو ں کی اے پی سی سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (لاہورنامہ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ تانگہ پار ٹیو ں کی اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،

بلاو ل کمپنی کی این آر او لینے کیلئے اے پی سی سے عمران خان حکومت کسی صور ت بلیک میل نہیں ہو گی،

اپوز یشن کی اے پی سی پانی میں پتھر پھینک کر بھونچا ل بر پا کرنے کے مترداف ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوز یشن کی خواہش پر کسی صور ت مڈٹرم انتخابا ت نہیں ہو نگے انتخا با ت 2023میں ہی ہو نگے.

تحریک انصا ف کی حکومت عوام کے ووٹ سے بر سر اقتدارآ ئی ہے.

اور ” وو ٹ کوعز ت” دو” پار ٹی” تحریک انصا ف کے مینڈ یٹ اوروو ٹ کی عزت کیو ں نہیں کررہی؟

انہو ں نے کہاکہ باری باری اقتدار کے مزے لینے والے پہلی دفعہ دو نو ں خاندان جب اقتدار کے ایوانو ں میں نہیں پہنچ پا ئے تو یہ ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

اپوز یشن کی اے پی سی کاایجنڈا صر ف کر پشن بچائوتھا .

عوام دونوں خاندانو ں کو مسترد کر چکی ہے اپوز یشن کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے .

اب کسی کر پٹ فیملی کو این آ ر او ملے گا نہ وہ کڑے احتسا ب سے بچ سکے گی۔