شہری کی فوری مدد

شہری کی فوری مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی گرفتار

لاہور (لاہورنامہ) واردات کے بعد زخمی شہری کی بروقت مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی گرفتار،

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر دونوں اہلکاروں تھانہ چوہنگ کی حوالات میں بند، مقدمہ بھی درج،

ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب محمد علی جاوید نامی شہری سے دو پیدل سوار ڈاکووں نے واردات کی اور ڈاکووں نے شہری کو چاقو کے وار سے زخمی کرکے نقدی، لیپ ٹاپ اور دیگر ضروری کاغذات لے کر فرار ہوگئے.

زخمی شہری محمد علی واردات سے کچھ فاصلے پر قائم ناکہ ٹھوکر نیاز پر مدد کےلئے پہنچا، ناکہ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر زبیر عبداللہ نے مدد کی بجائے شہری کو تھانہ چوہنگ رابطہ کرنے کا مشورہ دیا،

یہ میرا کام نہیں، ناکہ انچارج کا زخمی نوجوان کو جواب.

تھانہ چوہنگ کی پٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد عالم نے بھی زخمی شہری کی مدد نہ کی اور سب انسپکٹر محمد عالم نے زخمی شہری کو طبعی امداد اور اندراج مقدمہ کی بجائے صبح لیپ ٹاپ کی رسیدوں سمیت تھانے آنے کا کہا،

پولیس بروقت مدد کرتی تو ڈاکووں پکڑے جا سکتے تھے، متاثرہ شہری کا بیان

واقعہ پر سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا سخت نوٹس، زخمی شہری کی مدد نہ کرنے والے اے ایس آئی اور سب انسپکٹر حوالات میں بند، مقدمہ بھی درج

سی سی پی او لاہور نے ایس پی مجاہد اسکواڈ راشد ہدایت کو آفس طلب کیا
ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، محمد عمر شیخ

پولیس کی طرف ایسا افسوسناک رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سربراہ لاہور پولیس

کسی بھی صورتحال میں شہریوں کی فوری مدد کی جائے، سی سی پی او لاہور کا تمام افسران و اہلکاروں کو واضع پیغام