چودھری پرویزالٰہی

اسپیکر چودھری پرویزالٰہی کا تحریک لبیک پاکستان کے وفد سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کا اعلان

لاہور (لاہورنامہ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا سے این اے 169 بہاولنگر سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر احمد خان کموکا نے ملاقات کی.

اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے احمد خان کموکا کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ہر محب وطن پاکستانی کواپنی پارٹی میں ویلکم کہتے ہیں۔

احمد خان کموکا نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دین اسلام کی خدمت کیلئے بہت کام کیا ہے،

قرآن اکیڈمی، نصابی اور غیر نصابی کتب میں شرعی اصلاحات اور بنیاد اسلام بل اور حکومتی سطح پر پہلی مرتبہ قرآن پاک کے شہید اوراق کو ری سائیکل کرنے کی مثال سب کے سامنے ہے۔