لاہور (لاہورنامہ) محکمہ صحت پنجاب اور الزائمرز پاکستان کی جانب سے ورلڈ الزائمرز ڈے کے حوالہ سے مینارپاکستان پرچراغاں کیا گیا۔
لاہورکی تاریخی یادگار کو روشن کرنے کا بنیادی مقصدعوام میں ورلڈ الزائمرز ڈے کی اہمیت کو اجاگرکرناہے۔
تاریخی یادگار کو سرخ رنگ کی روشنی سے سجایاگیاہے۔
مینارپاکستان پرروشنیاں خوبصورت منظرپیش کررہی ہیں۔
جی سی یونیورسٹی میں ورلڈ الزائمرز ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینارمنعقدہوا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔