قاسم سوری

خاتم النبین حضوراکرم نے ہمیشہ امن اور انسانیت سے محبت کی تلقین کی، قاسم سوری

اسلام آباد (لاہورنامہ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خا ن سوری نے کہا ہے کہ اسلا م امن و سلا متی کا مذہب ہے.

اورانسانیت سے محبت اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے ،

خاتم النیبن حضوراکرم نے تبلیغ اسلام میں جس عمل پر سب سے زیادہ زور دیا وہ امن اور انسانیت سے محبت ہے ،

پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور بانی پا کستان نے ایک ایسی ریاست کا خواب دیکھا تھا جس میں ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہوں

اور کسی کا بھی استحصال نہ ہو ۔

پیر کے روز نیشنل ڈائیلا گ فور م کے زیر اہتما م نیشنل کونسل آف آرٹس میں عالمی یوم امن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ 2018میں جب مو جودہ حکومت اقتدار میں آئی ،

توبھارت سمیت تما م ہمسایہ ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا یا گیااور نفرتوں کو ختم کر کے تما م مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاہم بھارت نے ہما ری امن کی پیشکش کو ہماری کمزوری سمجھا

اور جعلی ائیر سٹرائیک کا ڈرامہ رچاکر خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

انہو ں نے کہا کہ پا کستان نے بھارت کے قیدی پائلٹ کو رہا کر کے ایک پر امن ملک ہونے کا ثبوت دیا ۔

انہو ں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو غصب کر رکھا ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیاں روز مرہ کا معمول بن چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 8لاکھ سے زاہد فوجی مامور ہیں اور وادی کے عوام فوجی محاصرے میں کسمپرسی کی زند گی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہائی بہیمانہ سلوک رواہ رکھا جارہا ہے اور بھارت کی موجودہ فاشسٹ حکومت بھارت میں بسنے والے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو طاقت کے زور پر ہندو بنانا چاہتی ہے ۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کو بھارت نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔

وزیراعظم پا کستان عمران خان کی جانب سے بھارت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ اس لیے بڑھایا گیا تھا،

کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیا م،بے روزگاری،بھوک اور افلاس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔