لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں 5 سو گز کے فاصلے پر سگریٹ اور منشیات کی فروخت روکنے کیلئے درخواست پر وفاقی ، پنجاب حکومت اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے 15فروری کو جواب طلب کرلیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے ،عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود تعلیمی اداروں کی حدود میں منشیات کی فروخت جاری ہے اور طالبعلموں میں منشیات کی روک تھام کے لیے حکومت نے موثر اقدامات نہیں کیے ۔درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں 500 گز کے فاصلے میں پان سگریٹ اور دیگر منشیات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن نہیں ہوا ،حکومتی دعوﺅں کے باوجود طالبعلموں کے بلڈ یورن ٹیسٹوں کا سلسلہ بھی شروع نہیں ہو سکا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو طالبعلموں میں منشیات کی سرایت کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے ۔فاضل عدالت نے درخواست پر وفاقی، صوبائی حکومت اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے 15 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM