شیخ رشید احمد

اپنی فوج کے سربراہ سے ملنا شرمانے کی نہیں بلکہ اعزاز کی بات ہے، شیخ رشید احمد

لاہور (لاہورنامہ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپنی فوج کے سربراہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا شرمانے کی نہیں بلکہ اعزاز کی بات ہے.

ابھی ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے ٹیلی فون کال ڈیٹا لیک کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب جندال‘ مودی اور را کی تقریر تھی‘

نواز شریف کو پہلے بھی مریم نواز نے مروایا اب دوبارہ پھر انہیں مروائیں گی‘

اپوزیشن صرف سینیٹ کے الیکشن سے پہلے عمران خان سے لڑائی چاہتی ہے‘

شیخ رشید احمد
اپنی فوج کے سربراہ سے ملنا شرمانے کی نہیں بلکہ اعزاز کی بات ہے، شیخ رشید احمد

اپوزیشن والے استعفیٰ دینگے نہ دھرنا اور نہ ہی عدم اعتماد لائیں گے اور یہ جہاں بھی جلسہ کرینگے وہاں میں دو یا تین دن بعد جلسہ کرکے عوام کو اصل حقیقت سے آگاہ کروں گا‘

طاقتور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے‘ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے برے دن ہیں‘

وہ روز ویٹ مین روڈ مغلپورہ لاہور پر کلین اینڈ گرین پاکستان کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج کے چیف سے ملنا ایک اعزاز کی بات ہے لیکن میں نے اپوزیشن کے لوگوں کی ملاقاتوں کا ذکر
کیا تو اس کا شور ہوا‘

بعض اوقات تو ایسے ہوتا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ اندر بیٹھے ہوتے ہیں اور میں باہر انتظار کر رہا ہوتا ہوں کیونکہ ان کی ملاقاتیں لمبی ہو جاتی ہیں‘

شیخ رشید احمد
اپنی فوج کے سربراہ سے ملنا شرمانے کی نہیں بلکہ اعزاز کی بات ہے، شیخ رشید احمد

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مجھے پاکستان کی فوج کا ترجمان کہا جارہا ہے کوئی راءکا ایجنٹ نہیں ہوں‘ پاک فوج کے ساتھ گن اور کارتوس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ملکی دفاع کیلئے قربان ہونا چاہتا ہوں‘

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام سے کہوں گا کہ وہ چوروں‘ ڈاکووں سے بغاوت کریں اور عمران خان کا ساتھ دیں‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ایسا درخت لگا رہے ہیں جو ملک سے کرپشن کا گند صاف کریگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے برے دن ہیں‘ اس ملک نے آگے جانا ہے‘

اپوزیشن کے بارے میں 30 دسمبر اور جنوری کی تاریخ کے بارے میں ابھی بھی قائم ہوں‘

شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیلاب ہو یا ٹڈی دل حملہ‘ زلزلہ ہو یا کوئی اور آفت فوج سول حکومت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن والے ٹی وی‘ ٹی وی کھیلتے ہیں لیکن ٹی وی کا سب سے بڑا لیڈر میں ہوں‘

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کار‘ جاگیردار‘ صنعتکار اور مافیاز سب ایک ہیں‘ کیا وجہ ہے کہ ملک میں آٹا‘ چینی مہنگی ہوئی‘ یہ سب ان مافیاز کی وجہ سے ہوا تاہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ان مافیاز سے نجات دلائیں گے‘

وزیر اعظم عمران خان کی کورونا کے دوران سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی سے ملک کو بہت فائدہ پہنچا جس کی دنیا نے تعریف کی‘

وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے ذریعے ریلوے کا 1872 کلومیٹر نیا ٹریک بنے گا جس پر 160
کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلے گی‘

انہوں نے کہا کہ اس ٹریک کو پشاور سے جلال آباد اور تفتان سے قندھار تک لے جائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ اپنی جوانی میں اپنے ہاتھوں 10 لاکھ پودے لگا چکاہوں‘

عوام بھی ماحول کو صاف رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں‘ قبل ازیں انہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔