عارف لوہار

خواہش ہے کہ ملک میں دوبارہ میوزک کی رونقیں بحال ہوں، عارف لوہار

لاہور (لاہورنامہ) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ ملک میں دوبارہ کھلے ماحول میں میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد ہواور لوگ گھٹن زدہ ماحول سے نکل کر تفریح کی طرف آئیں،

آج ہم نے جو عادات اپنا لی ہیں ہمیں اس میں تبدیلی لانا ہوگی اور اپنی ذات کیلئے بھی وقت نکالناہوگا۔

عارف لوہار نے کہا کہ دو دہائیاں قبل اور آج کے حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔

ہم نے بعض ایسی مصنوعی چیزوں کوبھی اپنا لیا ہے جس سے بظاہر توہماری زندگی میں روشنی ہے لیکن حقیقت میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے ۔

آج لوگوں کے سر پر ایکد وسرے سے آگے نکل کی دھن سوارہے اورو ہ اس بھیڑ چال میں نہ صرف اپنے رشتہ داروں،دوستوں بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی نظر انداز کر تے جارہے ہیں۔

ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب انسان اپنے ماضی کے بارے میں سوچتا ہے اور پھر اسے اپنے ہی پائوں تلے روندی ہوئی خوشیاں اور وہ وقت یاد آتا ہے لیکن اس وقت تک بہت تاخیر ہو چکی ہوتی ہے ۔

عارف لوہار نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستا ن میں امن اور خوشحالی ہو اور دوبارہ سے کھلے ماحول میں میوزیکل کنسرٹس کا اہتمام کیا جائے جہاں پر لوگ اپنی فیملیوں کے ہمراہ شریک ہوں ۔