لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (لاہورنامہ) ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے،

عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان ہیں۔

استدعا ہے کہ عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔