شاہد خان عباسی نیب

شاہد خان عباسی نیب کے سامنے پیش ، سوالوں کے جواب دیئے ، ریکارڈ پیش

راولپنڈی (لاہورنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی کے کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے

اور متعلقہ ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تعیناتی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی ۔

بدھ کو سابق وزیر اعظم نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور نیب ٹیم کے سوالوں کے جواب دیئے ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان میں گرفتاری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا ٹرائل چل رہا ہے گرفتار کرلیا گیا ،یہ سب سیاسی انتقام کا سلسلہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم ڈی غلط لگانے کا الزام لگایا، پی ایم ڈی سی ایم ڈی کا حکومت نے لگایا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ چھ سال قبل پی ایم ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی ہے،

انہوں نے کہاکہ صحت مند لگنا اور بات ہے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پڑھیں .

منی لانڈرنگ ایک فیشن ایبل لفظ بن چکا ہے،نہ وزرا ء نہ وزیر اعظم نہ نیب کو منی لانڈرنگ کا معلوم ہے،منی لانڈرنگ چوری کے پیسے کو کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس کرنا آسان جھوٹ بولنا اس سے بھی آسان کام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار کرنا ہے کریں لیکن ملک کو چلنے دیں ۔

انہوں نے کہاکہ آج پیٹرولیم وزارت کی ہر پوسٹ خالی ہے،بورڈ کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں کسی بھی پیٹرولم کمپنی کا آج کوئی ایم ڈی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کمپنی ایکٹ میں لکھا ہے کمپنی کے معاملات میں ایس ای سی پی تحقیقات کرسکتا ہے نیب نہیں ،

انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے،جمہوریت اور آزادی کی جگہ تنگ ہوچکی ہے۔