آٹے کی قلت

لاہور میں آٹے کی قلت پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (لاہورنامہ) لاہور میں آٹے کی قلت پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی.

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان صوبائی دارالحکومت میں آٹے کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

لاہور میں آٹے کی قلت کے باعث آٹا بلیک میں فروخت ہورہا ہے۔

20کلو آٹے کا تھیلا 1000روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

جبکہ ایک کلو آٹا 75روپے سے 80میں فروخت ہورہا ہے۔

پنجاب حکومت نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860روپے مقرر کی لیکن دکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کررہے ہیں۔

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ آٹے کے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔