عبدالباسط خان

عبدالباسط خان کا نور تھلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ، بچوں کی عیادت کی اور تحائف تقسیم کئے

لاہور (لاہورنامہ) سابق ایمبیسڈر عبدالباسط خان نےنور تھلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کی .

اس موقع پر کہا انہوں نے کہا کہ حکومت اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قانون سازی کرے ۔ اگر یہ مرض بڑھتا رہا ہے تو بلڈ کی ڈیمانڈ پوری کرنا مشکل ہو جائے گا۔

زیر علاج بچوں کا کہنا تھا کہ بلڈ کی تبدیلی ایک تکلیف دہ عمل ہے ، لوگ مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

ڈائریکٹر نور تھلیسیمیا فاؤنڈیشن سجاد احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ اگر قانون سازی کر کے شادی سے قبل تھلیسیمیا ٹیسٹ لازم قرار دیا جائے تو محض 15 سالوں میں اس مرض کو قابو کیا جا سکتا ہے.

ڈائریکڑ احمد وقاص اور عمیر احمد خان کا کہنا تھا کہ تھلیسیمیا کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے ،

حکومت کو مفت ٹیسٹ جیسے اقدامات بروقت کرنا ہونگے ۔