لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی.
جو ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا ۔
اجلاس کے دوران نواز شریف نے مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں سے آئندہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
اجلاس کے شرکاء نے آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے نواز شریف سے رہنمائی بھی لی ۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں کٹھ پتلی نظام مزید کٹھ پتلیوں کو جنم دیتاہے،
ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے نکلتا کسی اور کے نام سے ہے۔
ان خیالات کااظہارمریم نواز نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مریم نواز نے کہاکہ شہبازشریف کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتی ہوں،
شہبازشریف نے بھائی ہونے کے ساتھ سیاسی و ذاتی مشکلات کے باوجود پیغام دیا ہمارے قائد نوازشریف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یقین ہے نوازشریف کی تقریر سے عدلیہ، میڈیا، (ن) لیگ اور عوام کے موقف کو تقویت ملی،
نوازشریف کی تقریر کے بعد جس طرح کا آزادی اظہار حاصل ہوا اس کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتاہے۔