یاسمین راشد

نوازشریف نے لندن جا کر علاج نہ کروا کے وعدہ خلافی کی ، یاسمین راشد

لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ابھی تک نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے،

نوازشریف بیرون ملک سے علاج کرانے کے بعد واپس آنے کا وعدہ کر کے گئے تھے.

جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی،اگرنوازشریف نے سیاست کرنی ہے تو پاکستان آکر کریں ،

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے،

تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں تمام مریضوں کے لئے ادویات مفت ہیں،

تمام نرسوں کے داخلے کئے جائیں گے، فیکلٹی کی کمی پورا کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں.

،پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کے دائرہ کار کو جلد وسیع کر دیا جائے گا،

سروس ڈلیوری کے معیار کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے،

پاکستان میڈیکل کمیشن کے قانون کو اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ہے، جب بھی آپ ادارہ میں اصلاحات لاتے ہیں تو آغاز میں مشکلات تو آتی ہیں،

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 86افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوپائی ہے اور الحمداللہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،

پنجاب میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولنے سے ہم بہت زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروا رہے ہیں،

اساتذہ یا طلباء و طالبات میں اگر کورونا وائرس کی تشخیص ہوتی ہے تو فوراً کنٹیکٹ ٹریننگ شروع کر دی جاتی ہے،

زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ جات میں سمارٹ لاک ڈائون کیا جا رہا ہے،

اللہ پاک کی خاص مہربانی سے پوری دنیا میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے،

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس اور سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید بھی موجود تھیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر مزیدکہاکہ آج محکمہ صحت کی 2سالہ کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کرنا بہت ضروری تھا۔کورونا وائرس ایک ایسی وباء آئی جس نے پوری دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

امریکہ، برازیل، میکسیکو، ویسٹرن یورپ اور بھارت میں ابھی تک کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا میں تقریباً دس لاکھ افراد لقمہ ٔ اجل بن چکے ہیں۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ساڑھے 12ہزار تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں،پنجاب میں کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی تعداد کو بڑھا دیاگیا ہے،

گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے۔

اس وقت صرف ایک لیب میں 3سو سے 4سو تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت تھی۔

عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے کیلئے صوبہ بھر میں نئی 18جی ایس ایل لیبز قائم کی گئی ہیں جن میں سے 9صرف لاہور میں موجود ہیں۔

کورونا وائرس کے دوران پنجاب بھر میں 20ہزار طبی سہولیات میں اضافہ کرکے بستروں کی تعداد کو بڑھایاگیا ہے۔ وینٹی لیٹرز کی تعداد کو بھی بڑھایاگیا۔

پنجاب کے مختلف اہم اضلاع میں سات مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ سب سے بڑا ہسپتال گنگارام میں 600بستروں پر مشتمل بن رہا ہے جو انشاء اللہ دسمبر 2021ء کو مکمل فعال ہوجائے گا۔آج تک پبلک سیکٹر کے اندر اس نوعیت کا ہسپتال نہیں بنایاگیا۔

ماضی میں اس طرز کے سرکاری ہسپتال کبھی نہیں بنائے گئے جن میں گائناکالوجی، یوروگائناکالوجی، اور نیٹل میڈیسن کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصل سلطان سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔

جس پر وہ پنجاب آ کر تفصیلی اجلاس طلب کریں گے۔ 2003ء کے بعد ادویات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں تمام مریضوں کے لئے ادویات مفت ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران بھی پی آئی سی کے ذریعے مریضوں کو ان کے گھروں میں دوائی بذریعہ ڈاک بھیجی گئی۔ ا

نہوں نے مزید کہا کہ جب نوازشریف ہمارے پاس آئے تو ان کی بیماری کی تشخیص کے بعد علاج شروع کر دیا گیا جس کے باعث ان کی حالت قدرے بہتر ہو گئی۔

اگر طبیعت بہتر نہ ہوتی تو وہ باہر جانے کے قابل بھی نہ ہوتے۔ ابھی تک نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

نوازشریف نے ملاقات کے دوران علاج کے متعلق مکمل تسلی کا اظہار کیا تھا اور ہم نے نواز شریف کو دل کے علاج کے لئے بھی آفر کی تھی لیکن انہوں نے اپنے معالج کے ذریعے علاج کو بہتر سمجھا۔

وزیراعظم عمران خان کو لمحہ بہ لمحہ نوازشریف کی حالت کے بارے میں بتایا گیا۔ نوازشریف بیرون ملک سے علاج کرانے کے بعد واپس آنے کا وعدہ کر کے گئے تھے جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔

میں نے ذاتی طور پر نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے بات کر کے رپورٹس بھجوانے کا کہا لیکن رپورٹس نہ آ سکیں۔