لاہور (لاہورنامہ) لاہور سکول آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے زیرِ اہتمام بچوں سے زیادتی ، غفلت ،بچاﺅ اور حفاظتی اقدامات کے موضوع پر آن لائن سرٹیفیکیٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی.
جس میں سی ای او سکول آف سٹریٹجک اسٹڈیز علی سجاد، سابق آئی جی پولیس طاہر عالم خان، سابق آئی جی پولیس سرمد سعید خان ،سابق چیئرمین ہال احمر ڈاکٹر سعید الہی ، سینئر تجزیہ گار مجیب الرحمٰن شامی، سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری ، میڈیا ایکسپرٹ سویرا شامی سمیت ڈاکٹر نوید الہی نے شرکت کی۔
اس موقع پر سی ای او لاہور سکول آف سٹریٹیجک سٹڈیز علی سجاد کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات پر غفلت برتنے پر غور کیا جائے ۔
یہ آن لائن پروگرام ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے لئے بہت اہم ہے۔
گھر میں بیٹھی خواتین بھی یہ کورس صرف معمولی رجسٹریشن فیس ادا کرکے کرسکتی ہیں۔ یہ کورس ایسے واقعات سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کے حوالے سے آگاہی میں معاون ثابت ہوگا ۔