لاہور (لاہورنامہ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے البیراک کی ذمہ داری کے علاقہ میں ایمر جنسی نافذکر دی گئی، خصوصی صفائی آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس حوالے سے چئیر مین ایل ڈیو ایم سی ملک امجد علی نون نے سی ای او کے ہمراہ رات گئے شہر کے بیشتر مقامات کا ہنگامی دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورہ کے دوران ڈپٹی سی ای او سمیت دیگر افسران و عملہ بھی فیلڈ میں موجود تھے اور انہوں نے بلور شاہ،سنگھ پورہ، سحر روڈ،مادھولال حسین، چائنہ سکیم، سکیم نمبر 2، بادامی باغ پھل و سبزی منڈی سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کنٹریکٹر البیراک کی ذمہ داری کے علاقوں میں اپنی دیہی یوسیرز کی صفائی کے لیے مختص مشینری کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کیا۔
آپریشن کے دوران البیراک کے علاقے میں پیدا ہونے والے 10ہزار ٹن کے بیک لاگ کو جلد کلئیرکیا جائے گا۔
اس موقع پر چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی ادارے کی اولین ترجیح ہے.
اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور کچرے کا تمام بیک لاگ کلئیر کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے ۔
ایل ڈبلیو ایم سی کا شمالی لاہور میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے ،ادارے کے تمام افسران، عملہ و مشینری فیلڈ میں موجود ہے اور شہر صاف ہونے تک ہم فیلڈ میں موجود رہیں گے۔
صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا۔
مزید سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے الصبح شہر کے بیشتر مقامات کا دورہ کیا گیا۔
سی ای اوا یل ڈبلیو ایم سی نے خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی کی اور جلد از جلد تمام پوائنٹس کو کلئیر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ زیرو ویسٹ ہونے تک صفائی آپریشن جاری رہے گا۔شہری بھی صفائی قائم رکھنے میں ادارے کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ کم سے کم پیدا کریں۔
مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ شہر میں صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔ شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔