لاہور (لاہورنامہ) احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ملاقات ہوئی ۔
کمرہ عدالت میں ہونے والی ملاقات میں باپ بیٹے نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں جبکہ ان کے والد شہباز شریف نیب کی تحویل میں ہیں اور دونوں احتساب عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے تھے۔
کمرہ عدالت میں لیگی رہنمائوں نے بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔