نوجوانوں کو با اختیار

نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، با اختیار کر کے معیشت کو مضبوط کریں گے، سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سابق دور میں غریب آدمی کی کوئی نہیں سہولت نہ دی گئی.

ماضی کے حکمرانوں نے 250 ارب روپے سے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر لگائے لیکن غریب ہنر مند کو ایک پیسہ نہیں دیا.

اربوں روپے اگر غریب کے بچوں کو ہنر سکھانے پر لگتے تو آج پاکستان بہت اوپر ہوتا .

میٹرو بنانے سے غریب کی بھوک ختم نہیں ہو تی.

ایسے پراجیکٹس شعبدہ بازی اور کک بیکس کے لئے شروع کئے جاتے ہیں.

پنجاب میں صنعتی عمل تیز کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں.

ماضی کی حکومت کا فوکس عام آدمی نہیں تھا.

ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں کمزور طبقے کیلئے کام کر رہے ہیں.

نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو با اختیار کر کے معیشت کو مضبوط کریں گے.

پنجاب روزگار سکیم کا ہر ماہ جائزہ لیا جائے گا.

بینکوں کو ہا سنگ سیکٹر میں بھی قرضے دینے کی جانب لیکر آئیں گے .

سکیم کو بہتر سے بہتر بنائیں گے -پنجاب روز گار سکیم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی-

یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے .