بچہ مچھلی تیار ی

بچہ مچھلی تیار ی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (لاہورنامہ) 7 اقسام کی 18 لاکھ بچہ مچھلی تیار ی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔

رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے.

کہ پنجاب فشریز ڈیپارٹمنٹ نے مناواں ہیچریز میں 7 اقسام کی 18 لاکھ بچہ مچھلی تیار کر لی.

جو فش فارمرز کو فروخت کیا جائے گا۔

مناواں میں موری، سلورگراس، تھیلا اور ڈینگی کلرتلاپیا بھی موجود ہیں۔پنجاب میں فروخت ہونیوالی 95 فیصد مچھلی فارمی ہوتی ہے ۔

ایک ایکڑرقبے کے فش فارم سے ایک سیزن میں 4لاکھ روپے تک آمدن ہوسکتی ہے۔

کیج فش فارمنگ کا طریقہ متعارف کرایا ہے ،

ایک کیج میں چار، پانچ سومچھلیاں پرورش پاسکتی ہیں.

پلاسٹک کے بڑے ٹینک میں مچھلیوں کی پرورش کی جاتی ہے ۔

تازہ مچھلی کا رنگ چمکدار ،بدبونہیں آتی جبکہ مچھلی کے جسم پر اگر انگلی سے دبائو ڈالا جائے تو گڑھا نہیں پڑتا۔