سینیٹر شبلی فراز

عمران خان ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر سوارہیں،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر سوارہیں،

قانون کی حکمرانی کے دعویدار بلاول صاحب اپنے انکل نواز شریف سے کہیں کہ واپس عدالت میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا عملی ثبوت دیں،

کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اس کرپٹ ورثے کے نمائندے ہیں جنہوں نے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بھٹو کی وفاقی جماعت سے علاقائی جماعت میں بدلنے کا سہرا بلاول اور والد کے سر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئس اکانٹس بھرنے اور سرے محل تعمیر کرنے والے وکلا سے کس منہ سے مخاطب ہو رہے؟ ،قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب اقتدار میں بھلے چنگے اور اپوزیشن میں بیمار ہو جاتے ہیں،

نوازشریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے، قوم سے یہ دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی۔