کراچی( لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے بلاول ہاوس کا دورہ کیا،
انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت پہنچائی،
بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کر لی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کیلئے 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت دی،
اس موقع پر (ن) لیگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان تحریک سے پہلے بوکھلا کر گرفتاریوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں،
اگر پی ڈی ایم نے جیل بھرو تحریک چلائی تو قیدخانوں میں جگہ کم پڑجائے گی،
حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں کی بدولت ملک پیچھے جارہا ہے، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے، سلیکٹڈ حکومت کو اب زیادہ عرصہ برداشت نہیں کیا جاسکتا،
پی ڈی ایم کی تحریک اس ظالم حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کی،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شاہد خاقان عباسی نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت پہنچائی،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کیلئے 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت دی.