گوجرانوالہ(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ حکومت ن لیگ کی مقبولیت دیکھ کر بوکھلا گئی ،
نا اہل حکمرانوں کی حرکتیں بتا رہی ہیں کہ ان کے جانے کے دن قریب آگئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدیاروں کی جانب سے لیگی قیادت کو گالیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے،
پی ٹی آئی ضلعی صدر پارٹی اجلاس میں اپنے عہدیداروں کو تنبیہہ کرنے کی بجائے ہنستے رہے،
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر موجود پی ٹی آئی خواتین کا بھی خاموش رہنا افسوسناک ہے انہیں چاہئے تھا کہ وہ اجلاس سے اٹھ کر چلی جاتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست کو بد تہذیبی اور بدکلامی کا میدان بنا دیا ہے ہم ایسی تبدیلی کو ہزار بار مسترد کرتے ہیں،
علاوہ ازیں سینئر راہنما وسابق ایم پی اے پیر غلام فرید نے اروپ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12اکتوبر99ء کو آمر مشرف نے نواز شریف کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا .
مشرف کے اس اقدام سے ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا اور جمہوریت کی بساط لپیٹنے سے عوام کے حقوق سلب کر لئے گئے،
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کل بھی نواز شریف کا قلعہ تھاآج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا،
16اکتوبر کو عوام کا سمندر محترمہ مریم نواز اور دیگر قائدین کا استقبال کرنے موجود ہو گا،
گوجرانوالہ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔