لاہور(لاہورنامہ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی صوبائی انر جی ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر کے ہمراہ گور نر ہائوس کے باہر سانحہ مچھ کیخلاف دھر نہ کے شر کاء سے اظہار یکجہتی کی ۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھی ہزار ہ برداری سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گر د پاکستان کے دشمن ہیں جہاں بھی ضرورت ہوگی دہشت گردوں اورا نکے سہولتوں کاروں کے خلاف آپر یشن کیا جائیگا۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک ،پولٹیکل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب میاں کاشف اقبال اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین وسیم رامے سمیت دیگر کے ہمراہ گور نرہائوس لاہور کے باہرسانحہ مچھ کے خلاف دھر نہ دینے والے شر کاء سے اظہار یکجہتی کیا ۔
اس موقعہ پر اپنے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ہزارہ برداری کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ جائیں گے اور مَیںبھی پنجاب کے 12کروڑ عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کے لیے کوئٹہ جائوں گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہزارہ برداری کیساتھ دہشت گردی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور 22کروڑ پاکستانی اس غم میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گر د پاکستان کے اَمن اور انسانیت کے دشمن ہیں اور انکے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور پاکستان سے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولتوں کاروں کا بھی صفایا کر یں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں ہزار ہ برداری کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے ان تمام تر واقعات کے باوجود پاکستان کی ترقی او ر خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے علماء اکرام کے پاکستان میں اَمن کے فروغ اور بین المذاہب میں ہم آہنگی میں کردار کو بھی سراہا۔