لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاداکبر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزاد اکبر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی۔
شہزاد اکبرنے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نیک خواہشات کے اظہار پر شہزاد اکبرکا شکریہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرتا ہوں۔نیک خواہشات اوردعائیں کرنے والے احباب کی محبتیں میرا اثاثہ ہیں۔
کورونا کے دوران بھی ضروری سرکاری امور سرانجام دیے۔عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کورونا کے باوجودسرکاری امور نمٹاناقابل قدرہے۔
کورونا ٹیسٹ کا نیگیٹو آنا اور آپ کی صحت یابی خوش آئند ہے۔