لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی ،ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ لوٹوں کے سہارے کھڑی حکومت کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے.
(ن)لیگ کے کسی بھی رہنما نے حکومت سے این،آر،او کی بھیک مانگی ہے تو اسے سامنے لا یاجائے،سلیکٹڈ نااہل حکومت اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے این آر او کا شوشہ چھوڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی اب تک کارکرد گی صفر ہے مسلم لیگ ن کو پرو یز مشر ف نے دیوار کے ساتھ لگانے کے تمام حر بے آزمائے مگر اسے ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا ،مو جو دہ نااہل حکومت بھی مسلم لیگ کو دیوار سے لگانے کے تمام حربے استعما ل کررہی ہے.
انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت عوام میں غیر مقبو ل ہو چکی ہے مہنگا ئی اور بے روز گار ی کنٹرو ل کرنے کیلئے حکومت کے پا س کو ئی حکمت عملی نہیں ، مسلم لیگ ہی بر سر اقتدا رآ کر ملکی تقد یر بد لے گی۔
حکومت دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ، معصوم لوگوں کو چوکوں، چوراہوں میں بے دردی سے ذبح کیا جا رہا ہے۔ مچھ میں درندگی اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا اگر وزیراعظم کے جانے سے وارثین کو تسلی ہوتی ہے تو انھیں ایک نہیں سو بار وہاں جانا چاہیے۔
کشمیر ہائی وے پر نوجوان کو گولی مار دی گئی لیکن وزیراعظم ہیں کہ انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ چھ ماہ میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ قرضہ لیا۔
بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں، آٹا، دال، چینی عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔،نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس ہیں۔ان حالات میں لوگوں کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ وہ آنے والی نسلوں کو کون سا پاکستان دینا چاہتے ہیں۔