لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے .
جس میں کہا گیاہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان قرار دیتا ہے کہ گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ قابل تحسین ہے.
گائیڈڈ میزائل کے تجربے سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ قوم کو اپنی افواج اور میزائل ساز عملے کی اعلیٰ کارکردگی پر فخر ہے۔ میزائل 140 کلو میٹر کے فاصلے تک روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
پاکستان اسلحہ کے ڈھیر لگانے کے بجائے اسلحہ کے اعلیٰ معیار اور افواج کی بہترین تربیت ومہارت پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان کبھی اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں رہا .
جبکہ بھارت دنیا میں جہاں سے بھی ممکن ہوا اسلحہ خرید کر انبار لگا رہا ہے۔ پاکستان کو اس موذی دشمن کے باعث اپنے دفاع پر خصوصی توجہ مبذول کرنا پڑتی ہے۔