ٹرینوں کی روانگی

ٹرینوں کی روانگی میں گھنٹوں تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور( لاہورنامہ)پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہا ۔

لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی42 ڈائون قراقرم ایکسپریس تین گھنٹے ،لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی34 ڈائون پاک بزنس ایکسپریس چھ گھنٹے ،

آج لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی44 ڈائون شاہ حسین ایکسپریس رات ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

شدید سردی میں ٹرینوں کی راونگی میں غیر معمولی تاخیر سے مسافروں اور انہیں الوداع کہنے آنے والے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔