میر ضیاء اللہ لانگو

سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے حکومت غافل نہیں ،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (لاہورنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے حکومت غافل نہیں ،سانحہ مچھ کے بعد انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے ہزارہ ٹائون میں امام بارگاہ ولی عصر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے مطالبات مانے گئے،

ان کے معاوضے کی ادائیگی، روٹ سیکیورٹی، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سمیت جو دیگر مطالبات تھے، پہلے دن ہی تسلیم کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کے بعد یہ بڑا دھرنا تھا، سب کو قائل کرنے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔