ڈاکٹر شاہد صد یق

ماضی کی حکومتوں نےقرضہ لیکر ملک کو دیوالیہ کر دیا، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ سابق بادشاہوں نے رعایا کو قرضوں تلے ڈبو یا،

وزیراعظم عمران خان قرضہ ملک پرلگا رہے ہیں، ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، سب کا احتساب ہو گا، ماضی میں ملک کے نام پر قرضہ لیکر ذاتی اکائونٹس میں جمع کر لیا گیا اور ملک کو دیوالیہ کر دیا۔

انہو ں نے کہاکہ سا بق حکمرانوں نے عیاشی کی، عوام کو ناکے، ڈاکے، دھماکے ملے لیکن اب ایسا نہیں ہورہا۔

ذاتی شہرت حا صل نہیں کی جا رہی،ملک خوشحال ہو گا تو ہم سب خوشحال ہیں،ملک ترقی کرے گا تو ہم ترقی کریں گے۔ انہو ں نے کہاکہ جب تک ہمارے ادارے مضبوط نہیں ہونگے تب تک ہم اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط نہیں ہو سکتے۔

اس وقت ادارے مضبوط بھی ہیں اور اکٹھے بھی ہیں۔انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن اپنی سیا ست کی بقا ء کیلئے ملکی سلامتی سے کھیلنے سے بازآ جائے۔جمہوری حکومت کیخلا ف اپوز یشن کی کو ئی چال کامیا ب نہیں ہو سکتی۔