اسلام آباد (لاہور نامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ہونے والی ریلی میں شریک ہوکر ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی نااہل اور ناجائز حکومت کی سات سالہ ناانصافیوں کے خلاف ہونے والے مارچ میں ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے خیبرپخونخوا سمیت پورے پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔