اسلام آباد (لاہور نامہ)نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 6پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت دیدی۔
پیر کو نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاجس کے مطابق سی پی پی اے جی نے 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،
اتھارٹی نے 30 دسمبر 2020 کو دونوں مہینوں کی ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،
نیپرا نے اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سماعت کی تھی ،اتھارٹی نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ،اس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،
صارفین سے 8 ارب 50 کروڑ روپے مزید وصول کیے جائیں گے، اکتوبر کیلئے 29 پیسے اور نومبر کیلئے 77 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی،
اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔