ثمن رائے

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ، ثمن رائے

لاہور (لاہور نامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمراء نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کے لئے پرعزم ہے، نت نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،

پوری توجہ سے انکی صلاحیتوں کو نکھارا جا رہا ہے،اس سلسلے میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی استعداد کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

موسیقی کی سیلیبرٹی کے لیکچر کی سیریل شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ موسیقی میں اعلی المرتبت نام رکھنے والوں کو مدعو کیا جائے گاجو نوجوانوں کی فن سازی میں مدددیں گے،معروف و نامور گلوکار استاد حسین بخش گلو نوجوانوں کو اپنے فن،تجربات و مشاہدات سے آگاہ کریں گے،

دیگر آرٹسٹو ں کی خدمات لی جائیگی،نوجوان آرٹسٹ فنون لطیفہ کے 12شعبوں میں جدید دور کے مطابق آرٹ کی تعلیم و تربیت حاصل کررہے ہیں،

اس اقدام کا مقصد ینگ آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی،انہیں اعلی صلاحیتوں سے لیس کرنا ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر مظہر اقبال و دیگر نے شرکت کی اور اپنی اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔