لاہور (لاہور نامہ)ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس صدر گورننگ باڈی صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی زیر صدارت ہوا ۔
اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتے کرونا کیسز کے حوالے سے ذمہ داران ہسپتال میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ہسپتال کے انتظامی اموار اور بہتری کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میںسیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری،میڈیکل سپرڈینڈنٹ ثریا عظیم ہسپتال سید علی حسن ،ممبر مینجمنٹ کمیٹی ہسپتال عبدالعزیز عابد، فیض احمد فیضی، محسن بشیر،شہزاد حسین ، ہیرا اختر نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ شہر میں تیزی سے بڑھتے کرونا کیسز لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔
ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر کرونا وبا پر کنٹرول ممکن نہیں۔انہوں نے کہا مزید کہا کہ الخدمت لیب کرونا کی تشخص کے ٹیسٹ تمام لبیارٹریوں سے کم ریٹ پر کررہی ہے۔
ثریا عظیم ہسپتال میں 50سے زائد سپشلسٹ کنسلٹنٹ 30مختلف شعبوں میں دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی سے عوام علاج معالجہ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔
ثریا عظیم ہسپتال میں شہر کے تمام پرائیویٹ ہسپتال کی نسبت کم نرخوں پر مریضوں کا علاج معالجہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی ایس او پیز کے مطابق کیا جارہا ہے۔مستحق اور غریب مریضوں کیلئے ثریا عظیم ہسپتال میں ویلفیئر کے کاموں کو جاری رکھا جائے گا۔