ہفتہ صفائی مہم

ایل ڈبلیو ایم سی کا ہفتہ صفائی مہم کاتیسرا روز، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور (لاہور نامہ)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہفتہ صفائی مہم تیسرے روز بھی جاری رہی ۔

اس حوالے سے غالب مارکیٹ میں صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیااور آگاہی مہم میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی، جی ایم آپریشن، سمیت دیگر افسران اور سوشل موبلائزرزنے شرکت کی ۔

ہفتہ صفائی مہم
ایل ڈبلیو ایم سی کا ہفتہ صفائی مہم کاتیسرا روز، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں غالب مارکیٹ میں صفائی آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا۔

تمام شرکاء اور ادارے کے سوشل مو بلائزرز کی جانب سے راہگیرو ں اور دکانداروں میں صفائی آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے ۔

ہفتہ صفائی مہم
ایل ڈبلیو ایم سی کا ہفتہ صفائی مہم کاتیسرا روز، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کو صاف کرنے کا اقدام قابل تحسین ہیں ۔حکومت پنجاب اور ادارے کی جانب سے نئے سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.

جس کے تحت شہریوں کو سستی اور معیاری صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی ۔بین الااقوامی کنٹریکٹرز کو معاہدے میں توسیع نہ کر کے 5ارب روپے بچائے گئے ہیں۔ شہریوں کو مہنگی صفائی سے نجات دلایا گیا ہے۔

مزیدسی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق اہلیان لاہور کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کر نے میں سر گرم عمل ہے ۔ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو سستی اور میعاری صفائی دینے کے لیے پُر عزم ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام وسائل کو بروئے کار لا کر شہر میں صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

میری شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ صفائی قائم رکھنے میں ادارے کا ساتھ دیں۔ مزید براں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر کی تمام کمرشل مارکیٹس اور انکے اطراف میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی بر قرار رکھنے کے عمل میں شامل کرنے کے لیے کمیو نیکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پورا سال آگاہی سر گرمیوں کا انعقاد کیا جاتاہے-

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھیکنے کی بجائے ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں اورشہری شکایات کے بر وقت ازالے کے لئے ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔