اسلام آباد (لاہور نامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکی کا تجارت و ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
صدر مملکت نے کہاکہ کاروبار کرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں زبردست بہتری آئی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے ترک سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔صدر عارف علوی نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر کی پاکستان کی اصولی حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر کی حالیہ تقریر میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا ،صدر نے کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے میں ترکی کے عالمی کردار کی بھی تعریف کی ۔ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ ترکی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے،
ترکی ترک کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کرتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ترقی تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،
ناگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کی حمایت پر ترکی پاکستان کے تعاون کوسراہتا ہے۔
فریقین نے اسلامو فوبیا ، نفرت انگیز تقاریراور اسلام کے خلاف عدم رواداری سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔